مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ونزوئلا کے صدرنیکلس میڈورو اعلی وفد کے ہمراہ آج سہ پہر کو تہران پہنچے جہاں انھوں نے ایران کے صدر حسن روحانی کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ونزوئلا کے صدرنیکلس میڈورو کے ساتھ ملااقت میں تیل کے بازار میں ثبات اور استکام کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔صدر حسن روحانی نے اوپک کے رکن ممالک کے درمیان فنی تعاون کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے کہا کہ اوپک کے رکن ممالک کے درمیان باہمی تعاون بہت صروری ہے۔ اس ملاقات میں ونزوئلا کے صدر نے ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ونزوئلا اوپک کے رکن ممالک کو تیل کی قیمتوں میں ثبات اور استحکام پیدا کرنے کے سلسلے میں آمادہ کرنے کی کوشش کررہا ہے اس نے کہا کہ اوپک کے رکن ممالک کو تیل کی قیمتوں میں ثبات پیدا کرنے کے لئے باہمی تعاون کو فروغ دینا چاہیے۔ ونزوئلا کے صدر ایران کے بعد قطر، سعودی عرب اور آذربائیجان کا دورہ کریں گے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ونزوئلا کے صدرنیکلس میڈورو کے ساتھ ملااقت میں تیل کے بازار میں ثبات اور استکام کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
News ID 1867778
آپ کا تبصرہ